دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا کے کگیسو رباڈا کی شاندار نصف سنچری

image

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو رباڈا نے غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ وہ اپنے ملک کی جانب سے تیسرے نمبر کے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس رنز کی اننگز کھیلی۔

رباڈا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 50 رنز مکمل کیے جس میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ انہوں نے سنیران متو سامی کے ساتھ مل کر آخری وکٹ پر 86 رنز کی شراکت قائم کی، جس سے جنوبی افریقہ نے پاکستان پر برتری حاصل کر لی۔

اس سے قبل جنوبی افریقا ایک وقت میں سات وکٹوں پر 210 رنز پر محدود تھا مگر آخری تین وکٹوں نے 183 رنز کا قیمتی اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان اسپنر آصف آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے متعدد وکٹیں حاصل کیں اور حریف بیٹنگ لائن کو ابتدا میں مشکلات میں ڈال دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US