جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی، سیریز ایک ایک سے برابر

image

جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کرلی۔

پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے آغاز سے ہی پاکستان مشکلات میں گھرا رہا۔ بابر اعظم 50 رنز پر آؤٹ ہوئے تو باقی بیٹرز بھی ڈھیر ہوگئے۔ محمد رضوان 18، سلمان آغا 28، ساجد خان 13 رنز بنا سکے جبکہ نعمان علی اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی دوسری اننگز 138 رنز پر سمٹ گئی اور مہمان ٹیم کو 68 رنز کا آسان ہدف ملا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے 6، کیشو مہاراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے ایڈن مارکرم (42) اور ریان ریکلٹن (25 ناٹ آؤٹ) کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے دونوں وکٹیں لیں۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے جس میں شان مسعود (87)، سعود شکیل (66) اور عبداللہ شفیق (57) نمایاں رہے۔جواب میں جنوبی افریقا نے 404 رنز بنا کر 71 رنز کی برتری حاصل کی۔

اننگز کے دوران متھوسامی (89 ناٹ آؤٹ)، ٹرسٹن اسٹبس (76) اور ربادا (71) نے شاندار کھیل پیش کیا۔پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے ڈیبیو پر 6 وکٹیں حاصل کیں اور ایک تاریخی کارکردگی دکھائی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US