جنوبی افریقی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، ڈیوڈ ملر بھی انجری کا شکار

image

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے اپنے چھ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کپتان ڈیوڈ ملر انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 28 نومبر سے شروع ہوگی۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق آل راؤنڈر جیرالڈ کوئیٹزی بھی انجری کے باعث سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ میتھیو بریسکی اور ٹونی ڈی زورزی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل ساؤتھ افریقی سلیکٹرز نے ٹیسٹ ٹیم کے چھ اہم کھلاڑیوں کگیسو رباڈا، کپتان ایڈن مارکرم، کیشَو مہاراج، رائن رکلٹن، ٹریسٹن سٹبس اور مارکو جانسن کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔

اہم پلیئرز کی عدم موجودگی کے باعث ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک نسبتاً کمزور جنوبی افریقی اسکواڈ کا سامنا ہوگا جو سیریز کے نتائج پر واضح اثر ڈال سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US