بریسٹ کینسر کوئی شرم کا موضوع نہیں بلکہ ایک طبی مسئلہ ہے، فرح طاہر

image

اکتوبر کو دنیا بھر میں بریسٹ کینسر آگاہی کا مہینہ (Breast Cancer Awareness Month) کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کا مقصد خواتین (اور مردوں) کو اس مہلک بیماری کے بارے میں شعور دینا، جلد تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنا، اور مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں معروف سماجی و فلاحی شخصیت فرح طاہر نے نمائندہ "ہماری ویب نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے بریسٹ کینسر سے متعلق اہم معلومات اور آگاہی فراہم کی۔

بریسٹ کینسر کوئی شرم کا موضوع نہیں بلکہ ایک طبی مسئلہ ہے، جس پر کھل کر بات کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اگر خواتین خود اپنی صحت کے حوالے سے باخبر ہوں تو اس مرض کا علاج ممکن ہے۔بریسٹ کینسر ہر سال لاکھوں خواتین کو متاثر کرتا ہے، لیکن ابتدائی مراحل میں تشخیص سے بچاؤ اور مکمل علاج ممکن ہے۔

خواتین کو چاہیے کہ وہ خود ماہانہ بنیادوں پر معائنہ کریں اور اگر کوئی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ انہوں نے میمو گرافی جیسے جدید طبی معائنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، خاص طور پر ان خواتین کے لیے جن کی عمر 40 سال سے زائد ہے۔

فرح طاہر نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہمات صرف اکتوبر تک محدود نہیں ہونی چاہئیں بلکہ پورے سال اس موضوع پر بات ہونی چاہیے۔انہوں نے خاندان، میڈیا، اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ آگاہی کے عمل میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ بیماری وقت پر پہچانی جاسکے۔ آگاہی زندگی بچاتی ہے، اور خاموشی نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ ہر عورت اپنی محافظ خود بنے اور اپنی صحت کو نظر انداز نہ کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US