بھارت میں موجود آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم چوہوں اور اوباش نوجوانوں سے پریشان

image

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ومنز ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیا ٹیم پریشان، ٹیم جو اس وقت اندور شہر میں موجود ہے ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے چوہے کو دیکھ کر آسٹریلیا کی خواتین پلیئرز میں بگدڑ مچ گئی۔ اگرچہ یہی کافی نہیں تھا، اگلے ہی دن ٹیم کی طرف سے باقاعدہ ایک شکایت درج کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ان کی دو کھلاڑیوں کے ساتھ ایک موٹر سائیکل پر سوار شخص نے نا زیبا حرکتیں کی ہیں جب وہ کافی پینے جا رہی تھی۔

رپورٹ کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور انہوں نے اس نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے بھی ایک معافی نامہ جاری کیا گیا ہے کہ آسٹریلن پلیئرز کو ان واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان واقعات سے سوال اٹھنا شروع ہو گیا ہے کہ کیا بھارت کو آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی دینی چاہیے یا نہیں؟۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US