پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطان کا پی سی بی کو خط، 4 نکاتی تجاویز پیش

image

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چار نکات پر مشتمل تجویز پیش کی ہے، جس سے وہ کہتے ہیں کہ لیگ کے معاملات میں بہت بہتری آئے گی۔

ملتان سلطان کے مالک علی ترین نے آج ایک بیان میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ پی ایس ایل کو لے کر جو رنجشیں ہیں انہیں ختم کیا جائے اور دونوں مل کر پی ایس ایل کی بہتری کے لیے کام کریں۔

علی ترین نے مزید کہا کہ یہ چار نکات بھیجنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز مل کے ایک صاف شفاف، برابر شراکت داری اور گورننس سے پی ایس ایل کو بہتر سے بہتر بنائیں۔

انہوں نے اپنے خط میں مانا کہ حالیہ دنوں میں پی سی بی کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے، لیکن ان کا ماننا یہ ہے کہ یہ ایک بہترین موقع ہے کہ ایک نیا باب لکھا جائے اور پی ایس ایل کے لیے مل کے کام کیا جائے۔

چار نکات میں سے ایک یہ ہے کہ پی ایس ایل کی تمام کمیٹیز میں اور ورکنگ میں سارے فرنچائزز کی شراکت ہو، دوسرا یہ کہ جب بھی پی سی بی پی ایس ایل کے حوالے سے تقرریاں کریں اس میں فرنچائزز کو بھی شامل کیا جائے کہ وہ آنے والے لوگوں کی اچھی طرح سے جانچ کر سکیں، تیسرا یہ کہ فرنچائزز کی اور پی ایس ایل سیکریٹریٹ کی ہر مہینے میٹنگز ہونی چاہیے اور آخر میں پی ایس ایل سیکریٹریٹ میں پروفیشنل طریقے سے ڈیپارٹمنٹ سیٹ اپ کیے جائیں جو مارکیٹنگ لیئرز افیئرز فینگیجمنٹ وغیرہ کا کام سنبھال ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US