محمد رضوان نے پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر سائن کیوں نہیں کیا؟

image

پاکستان کے سابق کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے دیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ رضوان کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے چند ایک شکایات ہیں جس پر وہ پہلے بورڈ کے عہدیداران سے بات کرنا چاہتے ہیں اور پھر سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کریں گے۔

یاد رہے کہ رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے پہلے ہی ون ڈے ٹیم کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنا دیا گیا۔

پتہ چلا ہے کہ رضوان اس فیصلے سے خوش نہیں اور اس بات پر بھی ان کی ناراضگی ہے کہ سینیئر پلیئرز کے لیے اس دفعہ سینٹرل کنٹریکٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیٹگری اے رکھی ہی نہیں اور ان سب کو کیٹیگری بی میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سینٹرل کنٹریکٹس میں صرف رضوان، بابر اور شاہین کو رکھا جاتا تھا۔

پتہ چلا ہے کہ رضوان کو یہ بھی شکایت ہے کہ جس انداز سے کرکٹ بورڈ کپتان کو بناتے ہیں اور ہٹاتے ہیں وہ پلیئرز کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بنتا ہے اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ آئندہ جب بھی جس کھلاڑی کو بھی کپتان بنایا جائے اس کو صحیح طریقے سے ایک ٹرم دیا جائے اور اپنا کام پورا کرنے کا موقع دیا جائے۔

پاکستان کے بورڈ نے اب تک رضوان کو کوئی جواب نہیں دیا اور جن 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس آفر کیے گئے ہیں ان میں سے 29 نے دستخط کر دیے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US