قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے ساؤتھ افریقا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
بابر اعظم نے اپنی پرانی فارم بحال کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 68 رنز بنائے اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے بھی 33 رنز کا اہم کردار ادا کیا اور بابر کے ساتھ مل کر 76 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کی۔ بابر اعظم نے اسپنرز کے خلاف محتاط انداز اپنایا جبکہ فاسٹ بالرز کے خلاف شاندار شٹس کھیل کر نو چوکے لگائے۔
ساؤتھ افریقا نے 20 اوورز میں 139 رنز بنائے، جہاں شاہین شاہ آفریدی نے اپنی دھواں دار بالنگ سے پہلے اور میں تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ڈبیو کرنے والے سپنر عثمان طارق نے بھی دو وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔
پاکستان نے 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 140رنز کا ہدف حاصل کرلیا اور 4 وکٹوں سے میچ جیت کر سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلی۔