پشاور: مردار جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والا دوسرا گروہ گرفتار

image

تھانہ غربی پولیس نے جمعرات کے روز کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والا ایک اور گروہ گرفتار کرلیا۔

ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق تھانہ غربی پولیس نے مردہ جانوروں کا گوشت مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملوث ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت مختلف ہوٹلوں اور قصاب خانوں کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ غربی پولیس نے گاڑی کو روک لیا، جس سے مردہ جانوروں کا گوشت برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر عناصر کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US