کھانس کھانس کے سینہ چھل گیا۔۔ ندا یاسر نے گلا خراب اور کھانسی میں آرام کے لئے کیا ٹوٹکہ بتایا؟

image

“پہلے سے گرم چمچ میں ادرک کچل کر اس کا رس اور چٹکی بھر پسی ہوئی کالی مرچ ملائیں اور دوسرے چمچ میں ڈال کر بچے کو پلا دیں“

یہ ٹوٹکا معروف میزبان ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور بڑوں کی کھانسی کے لئے ان کی والدہ یہ آزمودہ ٹوٹکا استعمال کرتی تھیں جس سے کافی آرام ملتا تھا۔

واضح رہے کہ ادرک کا رس، پسی کالی مرچ اور گرم شہد کا مرکب کھانسی کے لیے ایک مؤثر اور قدیم آزمودہ نسخہ سمجھا جاتا ہے۔ ادرک کا رس گلے کی سوزش کم کرتا ہے اور بلغم کو ڈھیلا کر کے سانس لینے میں آسانی پیدا کرتا ہے، جبکہ کالی مرچ سینے میں جمے ہوئے رطوبت کو حرکت دیتی ہے اور کھانسی کے دوروں میں کمی لاتی ہے۔ گرم شہد گلے پر نرمی پیدا کرتا ہے، خراش کم کرتا ہے اور قوتِ مدافعت کو سہارا دیتا ہے۔ یہ تینوں اجزا مل کر کھانسی کے باعث ہونے والی تکلیف کو ہلکا کرتے ہیں اور گلے کو سکون پہنچاتے ہیں۔

اگرچہ یہ ایک آزمودہ اور بے ضرر نسخہ ہے لیکن اگر مرض شدید ہو یا ذیابیطس ہو تو ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ ہی کوئی ٹوٹکا آزمائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US