غیر قانونی اسٹامپ پیپرز اسکینڈل: 20 ملزمان گرفتار

image

غیر قانونی اسٹامپ پیپرز اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس میگا اسکینڈل میں فیڈرل ٹریژری آفس کے توقیر حسین سمیت 71 افراد ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی اور بوگس ٹی آر–32 چالان فارم کے ذریعے قومی خزانے کو 29 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان ایک منظم گروہ کی شکل میں سرکاری چالانوں کو جعلسازی سے تیار کر کے قومی آمدن کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ایجنسی نے کہا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی اور تمام ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US