کشمور کے علاقے مراد واہ کے قریب ڈاکوؤں نے تاجر سے 8 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
تاجر غلام سرور کو موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر 8 لاکھ روپے لوٹ لیے جبکہ ڈاکوؤں نے دکان میں موجود مہمانوں سے بھی موبائل فون چھین لیے اور فرار ہوگئے۔ اطلاع دیے جانے کے باوجود کشمور پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔
کشمور میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تاجر برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ اسے پہلے بھی دو بار لوٹا جاچکا ہے، لیکن انصاف نہ مل سکا۔
غلام سرور نے ایس ایس پی کشمور سے لوٹی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ کشمور پولیس کی ناکامی پر تاجروں نے احتجاج کیا اور ڈاکوؤں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کی اپیل کی ہے۔