پاکستان کسٹمز گڈانی نے منشیات کی اسمگلنگ کی ناکام بناتے ہوئے گاڑی کے اندر چھپائی گئی 188 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔
کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کی شیئر کی گئی مخصوص انٹیلی جنس پر عمل کرتے ہوئے کرکھیرا چیک پوسٹ پر عملے نے معائنہ کے دوران کٹے ہوئے ٹائر لے جانے کا دعویٰ کرنے والی گاڑی کو تفصیلی جانچ کے لیے موڑ دیا، کسٹمز عملے نے دو بڑے ٹائر دریافت کیے جن کے اندر جدید تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے چرس چھپائی گئی تھی، تلاشی کے دوران چرس کے 169 پیکٹ برآمد کرلیے گئے۔
منشیات اور گاڑی کی کل مالیت کا تخمینہ 552.437 ملین روپے لگایا گیا، گاڑی کے ساتھ آنے والے شخص کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے-