کرسٹیانو رونالڈو کا دل جیتنے والا لمحہ، لائن اپ کے دوران بچی کو مفلر پہنا دیا، ویڈیو وائرل

image

پرتگالی فٹبالر اور سعودی کلب النصر کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر اپنے انسان دوست اور شفقت بھرے انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھا گئے۔

حالیہ ویڈیو جسے النصر کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے بھی ری پوسٹ کیا ہے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ سے قبل ٹیم لائن اپ کے دوران رونالڈو اپنے سامنے کھڑی ایک کمسن بچی کے گلے میں محبت بھرے انداز سے اپنا مفلر ڈال رہے ہیں۔ اس اچانک اور پیار بھرے انداز پر بچی کے چہرے پر حیرت اور خوشی کے واضح تاثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور صارفین نے رونالڈو کے اس انسانی جذبے کو بھرپور سراہا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل رونالڈو کا ایک شاندار اوور ہیڈ بائسائیکل کک گول بھی وائرل ہوا تھا جو انہوں نے 96ویں منٹ میں کیا تھا۔ 40 سالہ فٹبالر کی اس بے مثال فٹنس اور مہارت پر شائقین نے حیرت کا اظہار کیا، جبکہ یہ گول ان کے کیریئر کا 954واں گول تھا، جسے موجودہ سیزن کے بہترین گولز میں شمار کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US