سپینش لالیگا میں بارسلونا نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو 1-3 سے ہرا دیا

image

دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 15ویں میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ہرا کر بارہویں فتح حاصل کرلی۔

پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کو 1-3 گول سے ہرا دیا۔ دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے رافنھا، دانی اولمو اورفیران ٹوریس نے ایک، ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بارسلونا کی لیگ میں بارہویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید بہتر کرلی۔

سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ سپین کے شہر بارسلونا کے سپاٹائفی کیمپ نو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بارسلونا اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں بارسلونا کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی جانب سے واحد گول ایلیکس بینا نے میچ کے 19ویں منٹ پر اسکور کیا۔ بارسلونا سب سے زیادہ 37 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US