پاکستان کرکٹ کا تاریخی دن۔۔۔ لارڈز میں پی ایس ایل روڈ شو

image

پہلی بار ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر، ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، اور سابق کرکٹرز جیسے وسیم اکرم، رمیز راجہ اور بابر اعظم نے شرکت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے اور پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا، انعامات کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنا اور ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے کرکٹ کی ترقی ممکن بنانا ہماری ترجیح ہے۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے تقریب کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو نئی ٹیموں کی فرنچائز کے لیے بڈز اوپن ہیں اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں پی ایس ایل کا کردار نمایاں ہے۔

ہائی کمشنر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ لارڈز میں پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد کھیل سفارت کاری میں تاریخی کامیابی ہے اور یہ پاکستان کے کھیلوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا اہم موقع ہے۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے، مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے اور پاکستان کرکٹ کی ترقی میں پی ایس ایل کے کردار کو سراہا۔ اسٹار بیٹر بابر اعظم اور قومی کھلاڑی حارث رؤف نے بھی نوجوان کھلاڑیوں کو رہنمائی اور تجربات سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا اگلا مرحلہ نیویارک میں منعقد ہوگا جس سے پاکستان کرکٹ کے بین الاقوامی فروغ میں مزید اضافہ ہوگا۔ علاوہ ازیں، ہر اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے میوزیکل کنسرٹس اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے عالمی سطح پر کھیل کی رسائی ممکن ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US