پی سی بی کا نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو کا فیصلہ

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ، لندن میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا کامیاب روڈ شو منعقد کرنے کے بعد اب نیویارک میں بھی اسی طرز کی تقریب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لارڈز میں منعقدہ تقریب میں مہمانوں کو پی ایس ایل کی ترقی، مالی صورتحال اور لیگ میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کے لندن میں ڈپٹی ہائی کمشنر حسین بن عزیز بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی نیویارک میں روڈ شو کی تاریخ اور مقام کا اعلان ابھی نہیں ہوا تاہم توقع ہے کہ یہ تقریب اگلے ہفتے منعقد ہو سکتی ہے۔

پی سی بی نے 15 دسمبر تک کا ٹائم دیا ہے کہ جو بھی افراد اور کمپنیاں دو نئی ٹیموں کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہیں وہ اپنی تفصیلات جمع کرا دیں۔ چھ جنوری کو دونوں ٹیموں میں حصہ لینے والے افراد اور کمپنیوں کے انتخاب کا اعلان کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US