ڈاکٹر وردہ قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

image

ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کیلیے 6 رکنی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین پراوینشل انسپکشن ٹیم خیام حسن اور ڈی جی پراسیکیوشن جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اے آئی جی سونیا شمروز، ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی 5 دنوں میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔

ڈی ایچ کیو اسپتال سے اغوا کے بعد قتل کی جانے والی ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس سے متعلق ڈی پی او ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کو اغوا کے ایک گھنٹے بعد ہی قتل کردیا گیا تھا۔

ان کو ملزمان پہلےجناح آباد کے زیر تعمیر مکان میں لے گئے جہاں خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور لاش ٹھنڈیانی کے قریب دفنا دی گئی تھی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ واردات میں استعمال ہونے والی دونوں گاڑیاں تحویل میں ہیں جبکہ ڈاکٹر وردہ کی دوست اور اس کے شوہر سمیت 3 ملزمان گرفتار ہیں، چوتھےملزم کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وردہ بیرون ملک روانگی کے وقت اپنے پاس موجود 67 تولہ سونے کیلیے پریشان تھیں، ملزمہ نے ڈاکٹر وردہ کا اعتماد حاصل کرکے 67 تولہ سونا اپنے پاس امانتاً رکھوانے پر آمادہ کیا، ملزمہ نے ڈاکٹر وردہ کا سونا گروی رکھوا کر 50 لاکھ روپے بھی حاصل کر رکھے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US