جعلی سفری دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام، 4 مسافر آف لوڈ

image

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے والے چار مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

آف لوڈ ہونے والے مسافروں میں محمد عمران، میاں توصیف، سلطان افضل اور عبدالرحمان شامل ہیں جو کہ ورک ویزے پر نیوزی لینڈ جا رہے تھے۔

امیگریشن حکام کے مطابق مسافروں کی جانب سے پیش کیے گئے ورک ویزے جعلی نکلے جبکہ ان کے پاسپورٹس پر راولپنڈی، ایبٹ آباد اور پشاور دفاتر کی پروٹیکٹر مہریں بھی مشکوک پائی گئیں۔

مسافروں کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سے بتایا گیا ہے۔ مزید تفتیش اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے تمام مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US