اسلام آباد میں میوزیکل نائٹ کے دوران فائرنگ، نوجوان جاں بحق، اہلکار زخمی

image

اسلام آباد میں منعقدہ میوزیکل نائٹ پروگرام کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوا جو دورانِ علاج دم توڑ گیا، جبکہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ واقعے کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار غلام حسین بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US