پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک نیا ڈائریکٹر آف اسپورٹس تقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید مغل کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر اسپورٹس اور ایکسرسائز میڈیسن لایا گیا ہے۔ ڈاکٹر مغل جو عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں بہت جلد اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
انہوں نے برطانیہ میں رہتے ہوئے کافی پاکستانی کرکٹرز کی انجریز کا علاج کیا ہے اور کھلاڑی ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔ اسی سال انہوں نے پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کا بھی علاج کیا تھا جن کو کندھے کی تکلیف کے لیے سرجری کرانی پڑی تھی۔
تقریباً چھ ماہ کرکٹ سے باہر رہنے کے بعد شاداب کو قومی سلیکٹرز نے سری لنکا کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔