بھارت کے ساتھ کرکٹ برابری کی بنیاد پر ہوگی، چیئرمین پی سی بی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کردیا ہے آئندہ جتنی بھی کرکٹ بھارت کے ساتھ کھیلی جائے گی وہ برابری کی بنیاد پر ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم اگر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتی تو وہ ان کی مرضی ہے اس سے پاکستان کو کوئی غرض نہیں۔ ہاتھ نہ پھیلانے کا فیصلہ ان کا ہے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، لیکن ہمارے کھلاڑی بھی ہاتھ ملانے کے لیے آگے نہیں بڑھتے۔

پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت جب تک چاہے اپنی پالیسی جاری رکھیں لیکن پاکستان کا ہمیشہ ایک ہی موقف رہا ہے کہ سیاست اور کھیل کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ان پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کبھی بھی کھیلوں میں سیاست کو نہیں لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اب ہر چیز برابری کی بنیاد پر ہوتی ہے اسی وجہ سے پاکستان اپنے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سارے میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔ بھارت نے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا تھا جب ہم نے چیمپینز ٹرافی کا انعقاد کیا تو اس وقت میں نے بھی فیصلہ کرلیا تھا اور بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو بھی باور کروا دیا تھا کہ جب تک بھارت کی ٹیم پاکستان آکر نہیں کھیلے گی تو پاکستان کی ٹیم بھی بھارت میں کسی بھی مقابلے میں نہیں کھیلے گی۔ اسی وجہ سے اب پاکستان ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا میں کھیلے گا اور اگر پاکستان سیمی فائنل اور فائنل تک رسائی حاصل کر لیتا ہے تو بھارت میزبان ہونے کے باوجود سری لنکا میں ہی فائنل کھیلے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US