آل راؤنڈر عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق سے طلاق کے لیے کیس دائر کرنے کی تصدیق

image

پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے طلاق کے لیے کیس دائر کردیا ہے۔

عماد نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ اپنی اہلیہ سے طلاق لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ سال کی شادی میں جو تنازعات پیدا ہوئے ان کا کوئی حل نہیں نکلا جس کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

عماد اور ثانیہ اشفاق نے اگست 2019 میں شادی کی تھی اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔ عماد نے اپنی پوسٹ میں لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت نہ کریں اور اگر کوئی ان کی نجی زندگی میں کسی اور کو شامل کرکے رسوا کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

عماد کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی ان کی بیگم نے بھی ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے واضح کردیا کہ ہر شادی میں اختلافات ہوتے ہیں مگر وہ حل نہیں ہو پاتے جب کوئی تیسرا شخص ان کے درمیان آجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تیسرا شخص وہ ہے جو ان کے شوہر سے شادی کرنا چاہتا ہے۔

ثانیہ نے کہا کہ وہ آج کھل کر یہ بات بتا رہی ہیں کیونکہ ان کے پاس سارے ثبوت موجود ہیں اس بات کے کہ ان کے شوہر نے ان کے ساتھ بے وفائی کی اور برا سلوک کیا مگر وہ اتنے عرصے خاموش رہی کیونکہ ان کو کہا گیا ہے کہ آپ خاموش رہیں اور میں اپنے بچوں کی خاطر مانتی رہی۔ آج میں یہ واضح کردوں کہ اب اگر کسی نے مجھ سے خاموش ہونے کے لیے کہا تو میں بھی قانونی کارروائی کروں گی اور اب جو سچ ہے وہ میں سامنے لا کے رہوں گی، کیونکہ میرے بچوں کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال ایک اور پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی اپنی بیوی ثانیہ مرزا سے طلاق لے لی تھی جب انہوں نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US