ٹیکس دہندگان کو کاؤنٹر پر سرکاری ڈیوٹی/ ٹیکس ادائیگی میں سہولت دینے کی خاطر کمرشل بینکوں کی تمام برانچیں آج بروز بدھ 31 دسمبر 2025ء کو رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔
بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ برانچیں 31 دسمبر 2025ء کو اس وقت تک کھلی رکھیں جب نِفٹ کے ذریعے سرکاری ٹرانزیکشن کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت کے لیے ایسا کرنا ضروری ہو۔
مزید برآں، بینک کو یہ بات بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ آن لائن ادائیگی کے اُن کے چینل یعنی انٹرنیٹ بینکاری، موبائل ایپ، اے ٹی ایم، اور دیگر ڈجیٹل پلیٹ فارم بلاتعطل دستیاب رکھے جائیں تاکہ سرکاری ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی میں ٹیکس دہندگان کو سہولت دی جاسکے۔