عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکار ڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولزرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 2 ہزار 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کمی ہوئی ، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں 25 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 346 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 212 روپے کمی آئی اور فی تولہ چاندی 7 ہزار 718 روپے کا ہوگیا ہے۔
جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 12.2 ڈالر کمی کے بعد 43.72 ڈالر فی اونس ہے۔
ملک میں ایک سال کے دوران ایک تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 84 ہزار 3 سو 62 روپے اور ایک تولہ 24 قیراط چاندی کی قیمت میں 4 ہزار 3 سو 68 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
31 دسمبر 2024 کو ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھی جو 31 دسمبر 2025 کو بڑھ کر 4 لاکھ 56 ہزار 9 سو 62 روپے ہوئی۔
اسی طرح 31 دسمبر 2024 کو ایک تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 3 سو 50 روپے تھی جو 31 دسمبر 2025 کو بڑھ کر 7 ہزار 7 سو 18 روپے ہوگئی ہے۔