کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ سم کے استعمال پر پی ٹی اے کا اہم انتباہ

image

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ تمام صارفین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی موبائل سمز اپنے ہی نام پر رجسٹرڈ کروائیں۔ کسی اور کے نام پر سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آئے گا اور اس کی مکمل ذمہ داری سم کے رجسٹرڈ مالک پر ہوگی۔

پی ٹی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ صارفین کالز، پیغامات اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال میں قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کے تحت ایک شخص اپنے نام پر زیادہ سے زیادہ 8 سمز جاری کروا سکتا ہے اور ان کی ذمہ داری بھی اسی صارف پر ہوگی۔

صارفین کے لیے یہ بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر ارسال کریں جس کے بعد انہیں میسج کے ذریعے تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر پی ٹی اے نے کہا کہ یہ اقدام صارفین کو یاد دہانی کے طور پر بتایا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کی غلطی یا غیر قانونی استعمال سے بچا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US