انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں انتظامی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہی خامیوں کے باعث گزشتہ مالی سال میں ٹیکس وصولی کا مقررہ ہدف پورا نہیں ہوسکا۔
آئی ایم ایف کے مطابق ایف بی آر کو بجٹ میں مقررہ ہدف کے مقابلے میں تقریباً 1.2 کھرب روپے کم ٹیکس وصول ہوا، جس میں سب سے زیادہ شارٹ فال سیلز ٹیکس اور درآمدی ٹیکس کی مد میں ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں ٹیکس کیسز کے نمٹانے میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ تاہم آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد بہتری دیکھی گئی، جو مثبت پیش رفت ہے۔