پاکستان میں الیکٹرانک ڈیوائسز کی مقامی پیداوار کا آغاز، درآمدی بل میں کمی متوقع

image

حکومت کی جانب سے میڈ ان پاکستان پالیسی کے تحت موبائل فون، لیپ ٹاپ، سگنلز بوسٹرز، ڈونگلز اور بایومیٹرک مشینوں سمیت دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز اب پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔

حکومت نے تیار شدہ الیکٹرانک اشیاء کی درآمد پر 5 فیصد تک لیوی عائد کرنے اور خام مال پر ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز دی ہے، جس سے نہ صرف ڈیٹا کی حفاظت ہوگی بلکہ ملکی معیشت کو بھی اربوں روپے کا فائدہ پہنچے گا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان ہر سال تقریباً 42 کروڑ 23 لاکھ ڈالر مالیت کی الیکٹرانک ڈیوائسز درآمد کرتا ہے، جبکہ اس پالیسی سے حکومت کو آئندہ 7 سال میں 104 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ علاوہ ازیں، مقامی پیداوار کے باعث الیکٹرانک مصنوعات کی قیمتیں 70 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔

میڈ ان پاکستان پالیسی کا مقصد ملکی صنعت کو فروغ دینا، درآمدی بل میں کمی اور صارفین کے لیے سستی الیکٹرانک مصنوعات فراہم کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US