آئی پی ایل سے نکالے جانے پر مستفیض الرحمان کا ردعمل سامنے آگیا

image

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے خارج کیے جانے پر بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے ریلیز کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی کی ہدایات کی روشنی میں یہ فیصلہ باہمی مشاورت اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا۔

بنگلا دیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مستفیض الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے تو اس پر کیا کرسکتے ہیں؟

یاد رہے کہ آئی پی ایل 2026 کی نیلامی کے دوران دسمبر 2025 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو 9 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

اس موقع پر انتہا پسند ہندو تنظیموں اور بعض سیاسی رہنماؤں کی جانب سے فرنچائز کے مالک شاہ رخ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جب کہ ایک بی جے پی رہنما نے انہیں غدار تک قرار دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US