ساؤتھ افریقہ کا آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ، دو تجربہ کار بیٹسمین شامل نہیں

image

ساؤتھ افریقہ کے کرکٹ سلیکٹرز نے اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹرسٹین سٹبز اور رائن ریکلٹن کو سکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں کھلاڑی حالیہ عرصے میں انڈین پریمیئر لیگ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں، اس لیے ان کا سلیکٹ نہ ہونا حیران کن قرار دیا جا رہا ہے۔

سلیکٹرز نے کپتان ایڈن مارک کے زیر قیادت سات ایسے کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جو 2024 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیل چکے ہیں۔ فاسٹ بالر کگیسو رباڈا انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد واپس سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ تجربہ کار فاسٹ بالر انریچ نوکیا کو بھی دوبارہ ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US