پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے 15 رکنی عارضی اسکواڈ ارسال کر دیا

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے لیے 15 رکنی عارضی اسکواڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیج دیا ہے۔ اسکواڈ میں زخمی شاہین شاہ افریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق عارضی اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، سائم ایوب، سلمان علی آغا، عبدالصمد، فہیم اشرف، محمد نواز، نسیم شاہ، ابرار احمد، عثمان طارق، سلمان علی مرزا، عثمان خان اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ٹیم 31 جنوری تک بغیر آئی سی سی کی اجازت اسکواڈ میں تبدیلی کر سکتی ہے، اس کے بعد تبدیلی کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوگی۔ پاکستان ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا اور اسٹریلیا کے خلاف تین تین ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US