کراچی میراتھون میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

image

بی وائی ڈی کراچی میراتھون کا نشان پاکستان سے آغاز ہوا جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

میراتھون میں حصہ لینے والے رنرز سی ویو سے گولف کلب اور پھر نشان پاکستان واپس آئیں گے۔

ہاف میراتھون کے شرکا ایک بار جبکہ 42 اعشاریہ 2 کلومیٹر کی فل میراتھون کے شرکا یہ چکر دو بار لگائیں گے۔

ایونٹ میں فل اور ہاف میراتھون کے علاوہ 5 کلو میٹر کی فن رن اور 10 کلومیٹر کی ریلے بھی ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US