زینب خان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا، پاکستان کیوکوشین ورلڈ کراٹے چیمپئن بن گیا

image

ریاض میں ہونے والی 5 ویں کیوکوشین ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان عالمی چیمپئن بن گیا۔

سعودی عرب میں منعقدہ مقابلوں میں دنیا بھر کے 40 ممالک نے 750 فائٹرز کے ساتھ حصہ لیا۔ پاکستانی ٹیم 18 فائٹرز پر مشتمل ہے۔

زینب خان فل کنٹیکٹ کراٹے کی تاریخ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں اور ثناء عالمی نمبر سیکنڈ بن گئیں جنہوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ سیف اللہ خان اور محمد اکرم نے براؤنز میڈل حاصل کیے۔

یہ پاکستان کیوکوشین کراٹے کے بانی مرحوم شیحان انعام اللہ خان کا خواب تھا جو پورا ہوا۔ یہ سب ہدایت اللہ خان سی ای او پاکستان کیوکوشین ہیڈ کوارٹر کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا، جسے انعام مارشل آرٹس اکیڈمی کہا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US