بھارتی کرکٹ بورڈ نے انتہا پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے دباؤ میں آتے ہوئے بنگلا دیش کے بالر مستفیض الرحمن کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 سے فارغ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کلکتہ نائٹ رائڈرز نے مستفیض الرحمن کو نو کروڑ بھارتی روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا، تاہم پچھلے دو ہفتے سے انتہا پسند تنظیموں نے دھمکیاں دینا شروع کر دی تھیں کہ اگر بنگلہ دیشی کھلاڑی ٹیم میں کھیلے تو شاروخ خان اور مستفیض الرحمن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بھی نازک حالات کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ سے درخواست کی کہ وہ مستفیض الرحمن کو آئی پی ایل سے دستبردار کر دیں، جس کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ کھلاڑی کو فارغ کر دے۔