قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں دیوار پھلانگ کر گھسنے والا ملزم گرفتار

image

قائداعظم یونیورسٹی راولپنڈی کے گرلز ہاسٹل نمبر 5 میں گزشتہ شب ایک نوجوان نے دیوار پھلانگ کر داخل ہونے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق نوجوان ہاسٹل کے واش روم میں داخل ہوا، لیکن طالبات کے شور مچانے پر لیڈی وارڈن اور سیکیورٹی اسٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے قابو کرلیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا۔ گرفتار نوجوان کی شناخت فیضان ستی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 4/26 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US