ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹریننگ کیمپ کا آغاز آئندہ ہفتے لاہور میں ہوگا

image

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن اگلے ہفتے سے لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کے لیے ٹریننگ کیمپ کا آغاز کریں گے۔

ہیڈ کوچ اور کپتان سلمان علی آغا کی اس ہفتے قومی سلیکٹرز سے ملاقات ہونی ہے جس میں وہ آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مائک ہیسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بابر اعظم کو بھی آسٹریلیا سے واپس بلانے کے لیے کہا ہے کہ وہ بھی ٹریننگ کیمپ کا حصہ بنے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 29 اور 31 جنوری اور یکم فروری کو لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں اور یہ ان کے لیے ورلڈ کپ کی تیاری کا آخری موقع ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ نے پی سی بی کے میڈیکل پینل سے بھی ملاقات کی ہے اور اس میں شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کے حوالے سے معلومات حاصل کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا یہ ہے کہ ان کی گھٹنے کی چوٹ اتنی تشویش ناک نہیں، وہ جلد بالنگ کرنا شروع کردیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ چاہتے ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف نہ کھلایا جائے اور مزید آرام کا موقع دیا جائے کیونکہ ان کا ورلڈ کپ کھیلنا ضروری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US