کرکٹ کے بعد اب بھارت کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے پاکستانی صدر طیب اکرم سے بھی تکلیف شروع ہوگئی۔
انڈین ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر نریندرا بٹرا نے اکرم کے بھارت آنے پر سوالات اٹھا دیے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں بٹرا نے کہا ہے کہ طیب اکرم جو ایک پاکستانی ہے وہ بار بار کِس کے کہنے پر دعوت پر بھارت آ رہے ہیں۔ بٹرا کا کہنا ہے کہ طیب اکرم جو اب مکاؤ میں رہتے ہیں ومنز کی ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ چھوڑ کے بھارت میں ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے مہمان مہمان خصوصی بننے کیوں آئے۔
انھوں نے یہاں تک الزام لگا دیا کہ اس سے پہلے طیب اکرام پر یہ الزامات لگے ہیں کہ ان کا تعلق پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے رہا ہے۔