پاک بھارت کرکٹ میچ کے آن لائن ٹکٹ خریداروں کا رش، سرور ہی کریش کرگیا

image

پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والے میچ کے لیے ٹکٹس کی مانگ اتنی بڑھ گئی کہ جس سرور پر آن لائن ٹکٹس بیچے جارہے ہیں وہی کریش کر گیا۔

آج صبح جب آئی سی سی کے ٹکٹ پارٹنرز بک مائی شو ڈاٹ کام پر پاکستان بھارت کے میچ کے ٹکٹ بکنا شروع ہوئے تو منٹوں میں اتنی مانگ آئی کہ سرور کریش کرگیا اور بہت سارے صارفین کی شکایت آئی ہے کہ وہ آن لائن ٹکٹ کی خریداری پوری نہیں کر پائے۔

بک مائی شو والوں نے سرور کو جب پھر سے آپریٹ کیا تو پھر سے ٹکٹس کی اتنی مانگ تھی کہ سرور پھر کام کرنا چھوڑ گیا۔

یاد رہے کہ اس دفعہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں بہت سارے میچز کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں بہت کم رکھی ہے، سب سے کم قیمت والا ٹکٹ بھارت میں 100 روپے کا بک رہا ہے جبکہ سری لنکا میں ایک ہزار سری لنکن روپیز میں بک رہا ہے۔ لیکن پاکستان بھارت کے میچ کے ٹکٹس کی قیمت زیادہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US