پاک فضائیہ کی مشق گولڈن ایگل ، جدید جنگی ٹیکنالوجی اور آپریشنل برتری کا مظاہرہ

image

پاک فضائیہ نے جنوبی فضائی کمان کے زیرِ انتظام علاقے میں منعقد ہونے والی اہم فضائی مشق گولڈن ایگل کامیابی سے مکمل کرلی۔ مشق کا مقصد مکمل جنگی استعداد، آپریشنل چُستی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ صلاحیتوں کا عملی جائزہ لینا تھا۔

دو فریقوں پر مشتمل اس جامع مشق میں مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس نیٹ سینٹرک آپریشنز پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ مقامی طور پر تیار کردہ اسمارٹ اور ڈِسراپٹو ٹیکنالوجیز کو خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال کے مطابق مربوط کیا گیا۔

مشق کے دوران مضبوط انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت کائنیٹک آپریشنز کو سائبر، خلائی اور الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم آپریشنز کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا۔ کائنیٹک مرحلے میں فرسٹ شوٹ، فرسٹ کل صلاحیت کے حامل سوئنگ رول لڑاکا طیاروں نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر میزائلز، اسٹینڈ آف ویپن سسٹمز اور ہدف کو درست نشانہ بنانے کی جدید صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ ان کارروائیوں میں ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول پلیٹ فارمز اور ایئر ٹو ایئر ری فیولرز کی معاونت بھی حاصل رہی۔

یہ پوری مشق ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں قائم نیکسٹ جنریشن آل ڈومین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے متحدہ کمان اور کنٹرول کے تحت انجام دی گئی۔ مشق گولڈن ایگل کی کامیاب تکمیل اس عزم کا اعادہ ہے کہ پاک فضائیہ ہر وقت بلند ترین آپریشنل تیاری برقرار رکھتے ہوئے مقامی جدت سے استفادہ کرے گی اور مستقبل کے سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US