پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1029 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
ہنڈریڈ انڈیکس 180 ہزار کی حد بحال کرتے ہوئے 180,876 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں سے متعلق خبروں کے باعث مارکیٹ میں ریکوری دیکھی جارہی ہے۔