ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں رمضان المبارک 1447 ہجری 19 فروری 2026 سے شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق رمضان کا نیا چاند 17 فروری 2026 کو پیدا ہوگا، تاہم اس روز دنیا بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ امکان ہے کہ چاند 18 فروری کو پاکستان سمیت کئی ممالک میں آسانی سے دیکھا جا سکے گا جس میں کراچی، اسلام آباد، پشاور اور مکہ مکرمہ بھی شامل ہیں۔
اگر 18 فروری کو چاند دیکھ لیا گیا تو پاکستان اور سعودی عرب میں یکم رمضان 19 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔