سپریم کورٹ کے مقررہ فرینڈ آف دی کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے تین گھنٹے کی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے بانی سے ہونے والی گفتگو کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے رپورٹ جمع کروائی ہے، جو 7 صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے بانی کی صحت کے بارے میں علیمہ خان یا سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کوئی معلومات شیئر نہیں کیں اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی عوامی بیان دیا۔
سلمان صفدر نے مزید کہا کہ میڈیا میں ان کے بیانات کی غلط تشریح یا غلط رپورٹنگ کی گئی ہے۔
یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب سپریم کورٹ نے انہیں فرینڈ آف دی کورٹ کے طور پر مقرر کیا تھا۔