پنجاب میں کم عمری کی شادی پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان

image

پنجاب میں کم عمری کی شادی کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب چائلڈ میرج آرڈیننس 2026 کی منظوری دے دی ہے۔ نئے آرڈیننس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آرڈیننس کے مطابق نکاح کے وقت دلہا اور دلہن دونوں کی عمر کم از کم 18 سال ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی کو قانوناً زیادتی کے زمرے میں شمار کیا جائے گا۔

قانون کے تحت کم عمری کا نکاح رجسٹر کرنے والے نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں کو کم از کم ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی جبکہ 18 سال سے کم عمر بچے یا بچی کی شادی کرانے والے شخص کو 7 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

آرڈیننس میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں نکاح رجسٹرار اور والدین کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد بچوں کے حقوق کا تحفظ اور کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے کا مؤثر خاتمہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US