عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ساتویں روز بھی بڑا اضافہ

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں ساتویں روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 4200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 463936 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونا 3601 روپے مہنگا ہو کر 397750 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں 42 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4415 ڈالر کا ہوگیا۔

146 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 7111 روپے کی ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ 6 روز میں سونے کی قیمت میں 31800 روپے فی تولہ اضافہ ہوچکا تھا۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US