گھر میں گرنے سے سابق آرمی چیف زخمی، سی ایم ایچ میں زیرِ علاج

image

راولپنڈی میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنی رہائش گاہ میں گرنے کے باعث زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں ان کی صحت سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو گھر میں گرنے کی وجہ سے چوٹ آئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ انہیں فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا، جہاں وہ اس وقت زیرِ علاج ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US