اسلام آباد میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے میاں، بیوی، بچہ زخمی، گھر متاثر

image

اسلام آباد سیکٹر H-13 خیام ٹاؤن، ملک مہربان ڈیرہ کے قریب رہائشی گھر میں مبینہ طور پر ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی اور ایک بچہ جھلس گئے۔

سلنڈر پھٹنے سے گھر کی دیواریں شدید متاثر ہوئیں اور گھر کا مین گیٹ مکمل طور پر ٹوٹ کر بکھر گیا۔

ذرائع کے مطابق گھر کا مالک خلیل نامی شخص خود سلنڈر تبدیل کررہا تھا کہ دھماکا ہوگیا، زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US