اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن ارکان کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

image

پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اپوزیشن ارکان کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، اور داخلی راستے بند ہونے کے باعث ارکان تک ناشتہ بھی نہیں پہنچ سکا۔

رپورٹس کے مطابق اپوزیشن ارکان نے رات پارلیمنٹ ہاؤس میں کرسیوں اور چٹائیوں پر گزاری۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولیس نے میڈیا نمائندگان کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس جانے سے روک دیا ہے۔

دھرنے میں شامل اہم ارکان میں محمود اچکزئی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، علامہ ناصر عباس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان اکرم راجہ، اعظم سواتی، مشعال یوسفزئی، فلک ناز چترالی، روبینہ عون، بیرسٹر عمیر، علی ظفر، شیر علی ارباب، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور شاندانہ گلزار بھی موجود ہیں۔

اپوزیشن ارکان کا مؤقف ہے کہ ان کے مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا، جبکہ حکومتی مؤقف کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US