پورٹ قاسم میں 150 ایکڑ رقبے پر آٹو زون قائم کرنے کا اعلان

image

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیرِ صدارت پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پورٹ قاسم پر 150 ایکڑ رقبے پر آٹو زون قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ آٹو زون سے سالانہ تقریباً 500 ملین ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں جبکہ منصوبے سے سالانہ تقریباً 200 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ آٹو زون میں گاڑیوں کی ڈسپلے اور اسپیئر پارٹس کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ منصوبے سے آٹو موٹیو شعبے میں برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

جنید انوار چوہدری کے مطابق آٹو زون پاکستان میں گاڑیوں کی درآمد، ریفربشمنٹ اور برآمد کا مربوط فریم ورک متعارف کرائے گا۔

اجلاس میں معظم الیاس نے کہا کہ منصوبے کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق وسعت دینا ممکن ہوگا جبکہ چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی نے کہا کہ آٹو زون کا ماڈل ملک کے دیگر حصوں میں بھی اپنایا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US