پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی جاری کر دی ہے۔
اسپارکو کے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کی شام انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا امکان ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ رمضان کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی جسے انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔
اسپارکو نے واضح کیا ہے کہ رمضان کے آغاز اور چاند نظر آنے کا حتمی اعلان رویّت ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی جو ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں فیصلہ کرے گی