بانی پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی نئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

image

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو طبی بنیادوں پر سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی نئی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی دائیں آنکھ کی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔ درخواست کے مطابق دائیں آنکھ میں خون کے لوتھڑے کے باعث بینائی شدید متاثر ہوئی ہے اور موجودہ صورتحال میں جیل میں مؤثر علاج ممکن نہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 73 سال ہے اس لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

مزید برآں، توشہ خانہ ٹو اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کے تناظر میں سزا معطلی کی جلد سماعت کے لیے بھی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔عدالت نے درخواست پر سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US